ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی بزدار سے ملاقات،وزیراعلیٰ نے کروائی بڑی یقین دہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے رکن پنجا ب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پریونس انصاری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ کو حلقے کے مسائل اور گوجرانوالہ کے ایشوز سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں، جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا۔گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی جگہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

واضح رہے کہ اشرف انصاری ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے، تا ہم انہوں نے ن لیگ سے نالاں ہو کر تحریک انصاف کے ساتھ روابط بڑھا لئے ہیں، اشرف انصاری کی وزیراعلیٰ سے یہ پہلی ملاقات نہیں ہے بلکہ کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ایک بار ملاقات کے بعد ن لیگی کارکنان نے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤ کر لیا تھا

جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوں نے ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤکیا. اور انڈے اور لوٹے اٹھا کر گھر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد اچانک فائرنگ ہوئی جس سے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے کے دوران اشرف انصاری کے گھرسے ہوائی فائرنگ کی گئی.

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

واضح رہے کہ ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے .

Shares: