لیسکو قصور میں خوف الہٰی کا فقدان ،لوگ پریشان

0
63

قصور
لیسکو قصور میں خوف الہٰی کا شدید فقدان نئے منظور شدہ کھمبوں کی جگہ پرانے کھمبے و تاریں نصب ،کل کھمبے نصب کئے آج گر پڑے پرانی تاریں جوڑ لگا کر نئی کی جگہ
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور میں خوف الہٰی بلکل ختم ہو گیا قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ نو میں چند دن قبل نئے کھمبوں اور نئی تاروں کی منظوری ہوئی جس پر لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ میں کل واپڈا اہلکاران بجلی کے پرانے کھمبے نئے کھمبوں کی جگہ نصب کر گئے جو کہ آج تاریں ڈالتے ہوئے گر پڑے
تاریں بھی انتہائی بوسیدہ اور جوڑ لگی ہیں جنہیں نئی تاروں کے طور پر ڈالا جا رہا ہے
اس بابت نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے بتایا کہ ہماری یہ لائن 1965 سے چل رہی ہے اب ہم نے آبادی بڑھنے کے باعث نئی لائن منظور کروائی ہے جس پر انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا اہلکاران نے نئے کھمبوں کی جگہ پرانے بوسیدہ ویلڈنگ شدہ کھمبے نصب کئے ہیں جبکہ بجلی تاریں بھی جوڑ لگی اور انتہائی بوسیدہ ہیں جبکہ نصب شدہ کھمبے ہاتھ لگانے سے ہلنے لگے ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لہذہ ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور نوٹس لے کر ہمیں نئے کھمبے اور تاریں لے کر دیں اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے

Leave a reply