کراچی بارش ، تبلیغی جماعت کی مکی مسجد میں پانی بھر آیا
باغی ٹی وی : کراچی میں بارش کی وجہ سے جہاں سارا شہر زیر آب ہے وہاں تبلیغی جماعت کی مسجد اور مرکز مکی مسجد بھی پانی سے بھر گئی ، اطلاعات کےمطابق مکی مسجد جہاں تبلیغی جماعت کا کراچی کا مرکز ہے حالیہ شدید بارش سے زیر آب ہے . روڈ پر پانی 3 فٹ اوپر آگیا جس وجہ سے مرکزی گیٹبند کرنا پڑا . سیورج کا پانی مسجد کے احاطے سے ہوتا ہوا ہال میں جا رہا ہے .
https://www.youtube.com/watch?v=McZZKpxQZIs
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، حیدر آباد، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
کراچی تو ڈوبا ، شہر قائد میں کے الیکٹرک نے بھی اندھیر مچا دیا