لاہور:رائیونڈ میں 2 سالہ بچے کا وحشیانہ قتل،سگے تایا تائی نے اینٹیں مار مار کرقتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق رائیونڈ میں 2 سالہ بچے کے قتل کا ڈارپ سین ہو گیا۔بچے کے تایا اور تائی ہی قاتل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں دو سالہ بچے کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ بچے کے قاتل کوئی اور نہیں بلکے اپنے تایا اور تائی نکلے۔ملزمہ فوزیہ نے جیٹھ سے مل کر بچے کا گلا دبایا اور اینٹیں مار مار کر لاش ہی مسخ کر دی۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا چہرہ بہت بری طرح سے مسلا گیا تھا،جب کہ انتہائی سفاکی سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے ابتدا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تاہم تحقیقات کرتے ہوئے پولیس اصل ملزمان تک پہنچ گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون بچے کو اپنے بھائی کو گود دینا چاہ رہی تھی لیکن اس کے والدین نہیں مان رہے تھے۔

جس کے بعد خاتون نے وحشیانہ قدم اٹھایا۔ملزمان نے لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے۔ملزمان کو جلد سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 05اگست2020ء کو یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جبب بتایا گیا کہ مشن کالونی کے رہائشی محنت کش کے دو سالہ بیٹے اویس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم افراد نے اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا۔

Shares: