لاہور:حکومت کی جانب سے علاقائی اخبارات اور علاقائی نمائندگان پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے ممکنہ پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ایمرا الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے علاقائی اخبارات اور علاقائی نمائندگان پر پابندی لگانے کی مذمت کرتی ہے۔

ایمرا صدرمحمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں آزادی صحافت نام کی کوئی چیزہے ہی نہیں۔ آئے روز یہ حکومت کسی نہ کسی طرح آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے لئے نت نئے حربے استعال کررہی ہے اور علاقائی اخبارات اور علاقائی نمائندگان پر پابندی کے لئے قانون سازی کررہی ہے جوکہ نامنظور ہے۔

ایمرا صدرمحمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو باور کروانا طاہتے ہیں کہ وہ آزادی صحافت کی اہمیت سمجھے کیونکہ کسی بھی جمہوری حکومت میں صحافت کو ریاست کاچوتھاستون تصورکیاجاتاہے۔ اس کی اہمیت سے انکاربھی نہیں کیا جاتا ہے۔

ایمرا صدرمحمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آزادئ صحافت اور آزادئ اظہار رائے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے علاقائی اخبارات اور علاقائی نمائندگان پر پابندی لگانے کی بجائے ان کی ترقی ترویج کے لئے سازگار ماحول مہیاکرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی نمائندگان کی تربیت کا اہتمام کرے تاکہ آزادی صحاف کے لئے اپناکرداراداکرسکے۔ ہم کسی بھی صورت علاقائی اخبارات اور علاقائی نمائندگان پر پابندی کی اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔

جاری کردہ؛
ایمرا سیکرٹری انفارمیشن
شفیق شریف و ایمرامیڈیاسیل
ایمراسنٹرپنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہور

Shares: