پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا جو جمعے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران پنجاب کے %90 علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک اور شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب اور قصور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
وسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں بھکر اور لیہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی تیز بارش کی توقع ہے۔رحیم یار خان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
خانیوال، وہاری، لودھراں اور بہاولپور میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔