کنور عمران سعید خان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا نظام جس ڈگر پر چڑھا دیا ہے اب کوئی مائی کا لال قومی خزانہ لوٹنے کی جرات نہیں کرے گا انہوں نے یہاں نوجوان تاجر میاں احمد سعید کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتقامی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے اب قومی مجرمان کے فیصلے عدالتوں کے ذریعے ہوں گے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا ان کے خلاف بننے والے مقدمات ایک دوسرے کے دور حکومت میں بنے تھے رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بنایا ہے جو آزاد ادارہ ہے

Shares: