نواز شریف واپس نہ آئے توشہباز شریف نااہل ہو سکتے ہیں، رپورٹ

0
63

نواز شریف واپس نہ آئے توشہباز شریف نااہل ہو سکتے ہیں، رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میان نواز شریف کے ملک واپس نہ آنے پر شہباز شریف کو نا اہلی کے ریفرنس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . نواز شریف کے باہر علاج کی غرض‌سے جانے کی ان کے بھائی شہباز شریف نےضمانت دی تھی اور اس ضمانت میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف چار ہفتوں کے لیے علاج کے لیے باہر جارہے ہیں جونہی صحتیاب ہوتے ہیں وہ واپس آجائیں گے اور میں میاں محمد شہباز شریف ان کی ضمانت دیتا ہوں عدلت جب بھی ان سے رابطہ کرنا چاہیے اپنا نمائندہ بھیج کر ان کی صحت بارے اپ ڈیٹ‌حاصل کر سکتی ہے اور وفاقی حکومت بھی اس بات کی مجا ز ہے کہ وہ ان کی صحت کے بارے جان سکے. واضح رہے کہ نواز شریف کی لندن کی سڑکوں میں چلتے ہوئے وائرل ہوتی تصاویر کے بعد یہ بات شروع ہو گئ ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور انہیں‌واپس آنا چاہیے اس سلسلے ماہرین قانون اور پارلیمنٹیرین بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر نواز شریف نہیں آتے تو میاں شہباز شریف نااہل ہو سکتے ہیںِ

فیصل واڈا نے ایک پروگرام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کی ضمانت دے چکے ہیں اور اگر شہباز شریف ضمانت سے مکر گئے تو وہ نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔ حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اور دیگر ملاقاتوں سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے۔ حزب اختلاف کی ملاقاتوں اور اے پی سی کا مقصد ہی این آر او کے لیے راہ ہموار کرنا ہے لیکن میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ نواز شریف کو فورا وطن واپس لانا چاہیے اور میں کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا
واضح رہےکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی کہا ہے اگر نوازشریف واپس نہیں آتے تو سمجھ لیں مریم نواز کا گروپ جیت گیا ،نواز شریف کے نہ آنے پر شہباز شریف کو نا اہلی کے ریفرنس کا سامنا کرنا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ میں قوم کے کروڑوں روپے لگنے کے باوجود آٹھ بلز پاس نہ ہو سکے ،ان بلز پر کمیٹی کمیٹی ، کلیم اﷲ سے سمیع اﷲ کھیلا گیا ،دونوں بلز پر اپوزیشن کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ،تمام معاملات پر وزیراعظم کو کابینہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم سمیت کابینہ نے اس رویے کی مذمت کی کہ میں پاکستان کو نہیں مانتا ۔ نواز شریف واپس آئیں حکومت نے ان کیخلاف ابھی کچھ نہیں کیا،ایک مجاز عدالت نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ہے ،کسی سیاسی جماعت نے نواز شریف کو نااہل نہیں کرایا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں۔

Leave a reply