سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب
عمران خان کے ’پَپَّٹ‘ اور ”سیلیکٹد چئیرمین“ کی غیر قانونی طریقے سے بل منظور کرانے کی کوشش اپوزیشن نے مسترد کی
چئیرمین سینٹ نے تمام پارلیمانی قاعدے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شماری کرائی جسے اپوزیشن نے مسترد کرادیا.آئین اور عوام کی بنیادی آزادیوں کے خلاف قانون سازی نہیں کرنے دیں گے .سینٹ سے دو بل مسترد ہوئے، ایسے بل حکومت دوبارہ لائی تو پھر مسترد کرائیں گے
اصل میں این آر او سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل وزیراعظم مانگ رہا ہے جو اپوزیشن اسے نہیں دے گی .آئینی آزادیوں خاص طورپر آرٹیکل 10 اور قانون کے تقاضوں پر پورا اترنے والی قانون سازی میں ساتھ دیں گے .اپوزیشن کی نشاندہی پر کی جانے والی ترامیم پربلز کوسینٹ سے منظور کرایا لیکن اپوزیشن آئین اور عوام سے دھوکہ نہیں کرسکتی
سیاسی انتقام کے لئے تمہیں قانون سازی نہیں کرنے دیں گے .یہ بل اِس شکل میں قوم کے اعتماد سے غداری ہو گی جو اپوزیشن نہیں کرنے دے گی. کالے قوانین کی وجہ سے معیشت پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے این آر او کے مصنوعی بیانیہ کے پیچھے اپنی سیاسی انتقام کی حوس نہ بجھائیں
ملکی معیشت آپ کی نالائقی اور کرپشن سے تباہ ہوئی.
’ایف اے ٹی ایف‘ کی آڑ میں حکومت کو سیاسی دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے.معاشی دہشت گردی کی نشاندہی پرجو بل واپس ہوئے تھے، حکومت نے نئے بلوں کے بہانے آج منظور کرانے کی کوشش کی .عوام اور سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت کی معاشی دہشت گردی نہیں چلنے دیں گے