امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ، میلانیا ٹرمپ کے لہجے کا اڑا مذاق

0
42

امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ، میلانیا ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے خطاب کے دوران لہجے کا اڑا مذاق

باغی ٹی وی : امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے خطاب کے دوران لہجے کا مذاق اڑانے کے بعد اداکارہ بٹی مڈلر کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکہ میں‌اس وقت صدارتی انتخابات کی مہم زوروں پر پے جس وجہ سے فریقین ایک دوسرے پر طنز کے نشتر چلا رہے ہیں. خاتون اول نے ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوسرے روز وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں تقریر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے دوبارہ انتخابات کے لیے حمایت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں‌ نے امریکا کو "خوابوں اور مواقعے کی سرزمین” قرار دیا۔العربیہ کی ر پورٹ کے مطابق ان کے خطاب پر ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض لیڈروں‌ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا اور تقریر پر نسل پرستانہ انداز میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ اس پر ری پبلیکن پارٹی کے رہ نمائوں‌ نے ناقدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کے خطاب سے ڈیموکریٹس کو کافی تکلیف پہنچی ہے۔ ڈیموکریٹس نے ہمیشہ ٹرمپ پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے ۔جیسا کہ اداکارہ بٹی مڈلر نے خاتون اول کی تقریر پر ٹویٹ کیا: "اوہ مائی گاڈ … یہ اب بھی انگریزی نہیں بول سکتیں۔”۔ ان کی اس ٹویٹ پر شہریوں‌ کی طرف سخت رد عمل سامنے آیا اور اسے نسل پرستانہ تبصرہ قرار دیا ہے۔

ردعمل میں ریڈیو کی پیش کارہ دانا لوچ نے اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے جواب دیا: "ایک زبان بولنے والا غیر ملکی پانچ زبانیں بولنے والے تارکین وطن کا مذاق اڑاتا ہے.اداکار جیمس ووڈس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ڈیموکریٹس کی طرف سے امریکی خاتون اول کےاس کے لہجے پر طنز کیا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہی لوگ جو ٹرمپ پر نسل پرستی کا الزام عاید کرتے ہیں‌۔ ان کے اپنے الفاظ میں نسل پرستی صاف دکھائی دیتی ہے۔ ایلے بیت اسٹوکی نے لکھا۔ کون جانتا تھا کہ فوبیا آپ کے پروں کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

ٹرمپ صدارت کے لئے بالکل نااہل ہیں: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربرس پڑے

Leave a reply