پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا پہلا دنگل آج

0
30

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا پہلا دنگل آج

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10 میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان2015میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی20 میچ سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان یا سرفراز احمد میں سے کس کو موقع دیں فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسی سیریز کے دیگر 2 ٹی20 میچز 30 اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک صفر سے جیتی تھی

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گ جب کہ ڈیوڈ مالان اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، ٹام کرن، جو ڈینلی، لوئس گریگری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلن، عادل رشید، جیسن رؤے، ڈیوڈ ویلی بھی شامل ہیں

Leave a reply