بلدیاتی الیکشن ، چودھری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو دی اہم تجویز

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر چوھدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میری تجویزہے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ق لیگ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی،سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کریں،الیکشن کمیشن کوڈ آف کنڈکٹ بنائے،کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو، ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں،

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے والا اگلے روزمخالف امیدواروں کے پاس جائے، جیتنے والا امیدوار ہارنے والوں کو گھر آنے کی دعوت دے،ہارنے والے کامیاب امیدوارکو مبارکباد دیں اورغلط فہمیاں ختم کریں،

:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، کتنی آبادی پرمشتمل ہوگی نیبرہڈکونسل اورکتنی ہوں گی نشستیں ، تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کی نیبرہڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کر لیا گیا،نیبرہڈ کونسل کی کم سےکم آبادی 6 ہزارجبکہ زیادہ سے زیادہ 45 ہزارتک ہوگی۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت نیبرہڈ ویلج پنچایت کونسلزکی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کیا گیا، نیبرہڈ کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 45 ہزار جبکہ کم سے کم 6 ہزارتک ہوگی، ویلج پنچایت کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 25 ہزار جبکہ کم سے کم آبادی 2 ہزار تک ہوگی، شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ویلج پنچایت کونسلز تشکیل پائیں گی۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو مکمل شہری علاقہ قرار دیا گیا ہے، شہر میں 475 نیبر ہڈ بنائی جاری ہیں، 20 ہزار سے 45 ہزار آبادی پر مشتمل نیبرہڈ کونسلز میں 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی، 13 ہزار سے 20 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 4 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور اقلیتی کونسلر منتخب ہوسکے گا، 6 ہزارسے 13ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی ہے۔ 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبرہڈکونسلز میں 2 جنرل کونسلرایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی کونسلرکی نشست رکھی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

15 ہزارسے 25 ہزارتک ویلج پنچایت کونسلز 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست ہوگی،8 سے 15 ہزار آبادی والی ویلج پنچایت کونسلزمیں چار کونسلرز، ایک خاتون،ایک اقلیتی منتخب ہوسکے گا، 2 ہزار سے 8 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی، 2 ہزار تک آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی۔

ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا، ایک جنرل کونسلر، ایک خاتون جبکہ ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کرنا ہوگا، جنرل کونسلرز میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا ازخود چیئرمین منتخب ہوجائے گا

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

Leave a reply