ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا صدمہ، اہم رہنما چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئراور سابق میئر حیدرآباد آفتاب شیخ کے انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر 2 نمبر لطیف آباد میں ادا کی جائے گی،آفتاب شیخ گزشتہ دونوں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گٸے تھے۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آفتاب شیخ کی تنظیمی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،آفتاب شیخ منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کی کمی سیاسی میدان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی، ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے،آفتاب شیخ نے بحیثیت میٸر حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لٸے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ سمیت تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکریں، ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالٰی آفتاب شیخ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے۔

Shares: