سویڈن اورناروے میں قرآن کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مذہبی نفرت سے آزادی اظہار کا دفاع نہیں ہوسکتا’۔پاکستان

اسلام آ باد :سویڈن اورناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مذہبی نفرت سے آزادی اظہار کا دفاع نہیں ہوسکتا’۔پاکستان کا سخت ردعمل ،پاکستان نے یورپی ممالک میں قرآن پاک کے نسخے ‘نذر آتش’ کرنے شدید مذمت کردی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان حال ہی میں سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے شہر اوسلو میں قرآن پاک کے نسخے جلانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے’۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ‘اسلاموبیا کے اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات کسی بھی مذہب کی تعلیمات کے خلاف ہے، مذہبی نفرت سے آزادی اظہار کا دفاع نہیں ہوسکتا’۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ‘دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے’۔

خیال رہے کہ سویڈن کے شہر مالمو گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ اور ٹائز نذر آتش کردیے تھے۔

پولیس ترجمان ریکارڈ لنڈکویسٹ کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے مبینہ طور پر اسلامی مقدس کتاب (قرآن) کے نسخے نذر آتش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو 10 سے 20 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب ‘سب کو رہا کردیا گیا ہے’۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کی اینٹی امیگریشن پارٹی ‘ہارڈ لائن’ کے راسمس پلوڈن اس ریلی میں تقریر کرنے کے لیے مالمو کا سفر کررہے تھے مگر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد مظاہرین سڑکوں پرآئے تھے۔

سویڈن کے حکام کا کہنا تھا کہ راسموس پلوڈن پر سویڈن میں داخلے پر دوسال کی پابندی ہے اور ‘ہمیں شبہ تھا کہ وہ سویڈن میں قانون کو توڑنے والے تھے’۔

Comments are closed.