پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
45

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے

باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار294 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے213نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 95ہزار849 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 682 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار 873 رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 21 ہزار146 ہے۔

‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 98مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ بلوچستان، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 268 ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار741، خیبرپختونخوا36 ہزار17، بلوچستان12 ہزار842، اسلام آباد15ہزار611، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار274 اور گلگت میں2 ہزار863 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار196 اور سندھ میں 2 ہزار398 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

Leave a reply