ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں: نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونا ممکن نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت پر حاضری سے استثنی دیا جائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف "اشتہاری” ہونے سے ایک بار بچ گئے،لیکن…
واضح رہےکہ قبل ازیں توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا گیا,نوازشریف کی طلبی کا اشتہارعوامی مقامات پرچسپاں کردیاگیا. احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں،نوازشریف کواشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع کردی،
واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،گزشتہ سماعت پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، عدالت نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے، نواز شریف کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبار میں اشتہار دیا جا سکتا ہے، نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، اور اس کی رقم جعلی اکاونٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔