محرم الحرام کے موقع پر فرقہ ورانہ آگ بھڑکانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔
I want to thank our nation for the peaceful observing of Ashura in the country. However, unfortunately, information has come to me of elements who tried to ignite flames of sectarianism on this occasion and I will be taking very tough action against them.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2020
ادھر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ چیرمین سی ڈی اے کابینہ کو مارگلہ روڑ پر تجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے کی جائے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی.
وزیر اعلیٰ پنجاب کی یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی پر انتظامیہ کو شاباش