موٹروے پولیس کی طرف سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے تقسیم

0
38

موٹروے پولیس کی طرف سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے تقسیم

باغی ٹی وی: وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے تحت آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے موٹروے راوی ٹال پلازہ لاہور پر روڑ یوزرز میں پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ روڑ یوزرز میں پودوں کو تقسیم کر کے موٹروے پولیس لوگوں کو ترغیب دینا چاہتی ہے کہ وہ پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان پودوں کیساتھ لوگ یہ پیغام لے کر جائیں کہ اگلی نسلوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے ان پودوں کی پرورش انتہائی ضروری ہے۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم نے مزید کہا کہ درخت لگاکر ماحول کو بچانانا صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ انسانیت کی بہترین خدمت بھی ہے۔انہوں نے بتایاکہ موٹروے پولیس کے ہر زون نے قومی شاہرات پراور اس کے گردنواح میں ہزاروں پودے لگائے ہیں جس کا مقصد موٹرویز پر ٹریفک میں دن بدن اضافے سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کاتدارک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ درخت گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے خلاف پہلی ڈیفینس لائن کا کردار ادا کریں گے اور قومی شاہرات پر گرمی کے احساس کو کم کر کے روڑ یوزرز کو تازگی کا احساس بخشتے ہوئے ان کے سفر کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہے کہ درختوں کی چھاؤں سے روڑ کی سطح کا درجہ حرارت بھی کم رہتا ہے جو کہ سخت گرمی میں ٹائروں کے پھٹنے سے ہونے والے حادثات کی شرح کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ آخر میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ موٹروے پولیس سرسبز شاداب پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لئے مستقل بنیادوں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a reply