کراچی : پاک سرزمین پارٹی پیش کرتی ہے اہل کراچی کےلیے“ایک نظام، ایک شہر، ایک کمانڈ، ایک آواز”پرمبنی نیانظام:پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کراچی کومشکلات سے نکالنے کے لیے خوبصورت ، امن وامان کا مرکزاوررہنےوالوں کے لیے پرسکون زندگی پرمشتمل ایک نیا منصوبہ پیش کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی شہر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے رضا ہارون کہتے ہیں کہ اب اس کے بعد نہ تواہل کراچی کے پاس گنجائش ہےکہ وہ اتنے زیادہ مصائب برداشت کرسکیں اورنہ ہی پاک سرزمین یہ پسند کرتی ہے کہ یہ مشکل دوراسی طرح برپا رہے
#کراچی کی ضرورت؛
“ایک نظام، ایک شہر، ایک کمانڈ، ایک آواز”
— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) September 1, 2020
رضا ہارون کہتے ہیں کہ تباہ حال کراچی ایک تباہ حال ریاست کا منظرپیش کررہا ہے جہاں تباہی کے علاوہ کچھ نظرنہیں آتا،ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ ادھرہی نہیں رکتا بلکہ کراچی میونسپل کارپوریشن نے بھی اس تباہی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی
رضاہارون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کون نہیں جانتا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے بڑے بڑے فنڈز رکھنےوالے ادارے جس طرح اس موقع پرناکام ہوئے دنیا میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،
رضا ہارون کہتے ہیں کہ ڈی ایچ اے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ جیسے اداروں کی ناکامی ایک لمحہ فکریہ ہے ، اگرایسے ادارے پرفارم نہیں کرسکے توعام اداروں کا کیا حال ہوگا
The #disastrous state of #Karachi’s municipal services under #KMC + specially #DHA and #CBC stands exposed. We must learn from this catastrophe and plan for a better system as more rain on its way and will come next year too. “One system, one city, one command, one voice.” 1/2
— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) September 1, 2020
رضا ہارون کہتے ہیں ان حالات میں جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں اوراگلے سال بھی بہت زیادہ بارشوں کا امکان ہے پاک سرزمین پارٹی ایک ایسانظام پیش کرتی ہے جس میںکراچی کے تمام مسائل کا حل ہے اور وہ ہے
#Karachi should be – “#OneSystem_OneCity_OneCommand_OneVoice.”
— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) September 1, 2020
“ایک نظام، ایک شہر، ایک کمانڈ، ایک آواز”
رضا ہارون کہتے ہیں کہ ان حالات میں دستیاب فنڈزکی مدد سے اورتمام ترمستند اعدادوشمارکی روشنی میں کراچی کو مسائل سے حل کرنے کی کوشش کریںگے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کریں گے
Begin with proper #census of #Karachi so adequate funds and resources are allocated. Parliament to convene urgent session to amend #constitution to add Chapter4 in Part4 of #LocalGovernment + #LocalCouncils; also add a #Schedule listing devolved departments and authorities. 2/2
— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) September 1, 2020
رضا ہارون کہتے ہیں کہ کراچی کوان مسائل سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ اور لوکل کونسلز کے پارٹ 4 میں باب 4 شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی میں ترمیم کے لئے فوری اجلاس طلب کرے گی
رضا ہارون کہتے ہیں کہ پاک سرزمین کراچی کے تمام مسائل کے حل کے لیے ایک لائحہ عمل تشکیل دے چکی ہے اوربہت جلد اسے قابل عمل بنانے کے لیے پیش کردے گی
رضاہارون نے کہا کہ جس طرح کراچی کو تباہ کیا گیا اس کے ذمہ بھی اپنے دعووں میں ناکام ہوئے ، لیکن پاک سرزمین پارٹی یہ ثابت کرے گی کہ وہ کراچی کے مسائل کوحل کرنا نتی ہے