اسرائیلی خاتون صحافی مسجد زید بن النہیان پہنچ گئی، عربوں نے اھلاو سہلا کہہ دیا

0
43

اسرائیلی خاتون صحافی مسجد زید النہیان پہنچ گئی، عربوں نے اھلا سہلا کہہ دیا

باغی ٹی وی :متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا وفد پہنچ چکا ہے ، اس وفد میں اسرائیل کی معروف خاتون صحافی لیتل شیمس بھی شامل ہے جس نے مسجد زید بن النہیان میں ایک تصویر اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ عرب امارات کو صباح الیوم یا صبح بخیر کہہ دیا.. مسجد میں یہودی خاتون کی موجودگی پر اہل اسلام کے دل پر ناگوار گزری ہے لیکن عرب کی اکثریت اس خاتون لیتل شیمس کو عرب امارات میں اھلا و سھلا کہتے نظر آئی ، اور ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتے نظرآئے ‘


واضح رہے آج اسرائیلی وفد آج عرب امارات پہنچا تو ان کو پر تکلف انداز سے ویلکم کیا گیا . عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استواری کے ثمرات گنوانا شروع کردیے .متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے چند گھنٹے بعد پیر کی شام جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی کے انضمام کے منصوبوں کو روک دیا ہے ،،، اور یہ معاہدہ مسائل کے حل کے لیے نئی سوچ اور زوایہ فراہم کرے گا۔

دونوں ملکوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی طرف واپس لوٹیں اور امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ فریقین نے باور کرایا کہ یہ امن معاہدہ نارمل تعلقات قائم کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

Leave a reply