وزیربرائےتوانائی عمرایوب خان کی سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی سےملاقات،پٹرولیم اورتوانائی کے منصوبوں کا جائزہ

0
47

اسلام آباد: وزیربرائےتوانائی عمرایوب خان کی سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی سےملاقات،پٹرولیم اورتوانائی کے منصوبوں کا جائزہ،اطلاعات کے مطابق آج شام وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے منگل کو ملاقات کی۔ذ

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جاری پٹرولیم اور توانائی کے منصوبوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور معاشی نمو کیلئے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی کو مضبوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو یہ بھی بتایا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے توانائی کے شعبہ میں پاک سعودی منصوبوں کی خصوصی نگرانی پر وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Leave a reply