تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید،گیلپ سروے کے نتائج

تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید گیلپ سروے کے نتائج

باغی ٹی وی : گلپ سروے نے 487 کے قریب کاروبار کا سروے کیا ہے جس کے بعد رپورٹ‌مرتب کی ہے . یہ سروے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد کیا گیا تھا جو معاشی سرگرمیوں کے متعلق ہے .

کورونا وائرس اور اس لاک ڈاؤن میں‌ 70 سال کی پوری تاریخ میں پاکستانی بزنس کو سب سے تباہ کن دھچکا لگا۔گیلپ بزنس کنفیڈنس انڈیکس (بی سی آئی) کو پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ایک منظم آواز بننے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 4 ملین سے زائد فرموں پر مشتمل ہے جو پاکستان کے 4 صوبوں اور 2 علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچایا لیکن مستقبل میں بہتری کے حوالے سے تاجروں کی اکثریت پُرامید ہے،گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈکس کی تیسری رپورٹ میں تاجروں نے امید ظاہر کردی،سروے رپورٹ میں 450 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا۔

کاروبار کے متاثر ہونے کے سوال پرسروے میں شامل 66 فیصد تاجروں نے کرونا کے دنوں میں فروخت کم ہونے کا کہا، 10 فیصد نےاضافہ ہونے کا بتایا جبکہ 24 فیصد نے کوئی فرق نہ پڑنے کا کہا،85 فیصد نے کھانے پینے کی سیلز میں کمی کا کہا، جس کے بعد بجلی کی اشیا اور اسپیئر پارٹس کی فروخت سے منسلک 76 فیصد، صنعتی مشین کے سازو وسامان اور میڈکل ایکویپمنٹ سے وابستہ 75 ، 75 فیصد جبکہ میوفیکچرنگ سے 74 فیصد نے خرید و فروخت میں کمی ہونے کا کہا ۔

Comments are closed.