متحدہ عرب امارات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے طبی اور غذائی پیکج کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید ابراہیم الزعابی نے كہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی ہدایت کے مطابق اور ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلى عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان كی مدد اور امارات كے نائب وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن كے چیئرمین جناب شیخ منصور بن زاید آل نہیان كے براہ راست پیروی میں خلیفہ فاؤنڈیشن اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کے ساتھ مل کر ، جنوبی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے ہنگامی امدادی پروگرام نافذ کرے گی ، اور ابتدائی اندازے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مستفید افراد کی تعداد 75،000 تک پہنچنے کی توقع ہے.
سفیر الزعابی نے اس بات پر زور دیا کہ خلیفہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ فراہم کی جانے والی یہ ہنگامی امداد متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اور رفاہی کردار كو مستحكم بنانے اور مختلف برادر اور دوست ممالک میں اس کے ریلیف اور ترقیاتی اقدامات كے سلسلے میں ہے ۔