پشاور :بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ بھڑک اٹھی،آگ خود لگی یا کسی نے شرارت کی حکام نے تحقیقات شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور میں شروع کی بی آر ٹی سروس کی ایک اور بس میں آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی کی بس میں آتشزدگی کا واقعہ حیات آباد کر علاقے میں پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
بی آر ٹی کی بس میں لگنے والی اس آگ سے متعلق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122کی طرف سے کی گئی فوری کارروائی کے نتیجے میں آگ پر فوری قابو پا لیا گیا تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
یاد رہے کہ چند اس سے قبل بھی بی آر ٹی پشاور کی ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنے کا وہ واقعہ بھی حیات آباد اسٹیشن پر پیش آیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر بروقت قابو پا لیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بار بار احتیاطی تدابیرکے باوجود آگ کا بھڑکا غیرمعمولی واقعہ ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکام نے اس بات کا جائزہ لینا شروع کردیا کہ یہ آگ خود بھڑکی یا کسی کی شرارت تھی ، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں