سرگودہا ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود شہر میں شدید بارش کے بعد بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر طارق پرویا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور میونسپل آفیسر سروسز و انفراسٹرکچر محمد احسان شریک ہیں۔ کمشنر نے چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو حالیہ بارشوں میں پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسپوزل کی موٹریں فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کی صورتحال کی ہر چار گھنٹہ کے بعد رپورٹ انہیں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈسپوزل پر بجلی کے بندش کی صو رت میں جنریٹر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر نے محمدیہ کالونی ڈسپوزل کی موٹریں خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فوری ٹھیک کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے‘ ڈسپوزل اورسیوریج کو بحال رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

Shares: