6 ہزار جانوروں کو منتقل کرنے والا بحری جہاز ڈوب گیا

0
47

ٹوکیو: 6 ہزار جانوروں کو منتقل کرنے والا بحری جہاز ڈوب گیا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز بحیرہ شرقی چین میں سمندری طوفان کے باعث جس کے نتیجے عملے کے 40 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ اب تک خلیج لائیواسٹاک ون سے تعلق رکھنے والے عملے کے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں میں 3 کشتیاں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔43 افراد پر مشتمل عملے میں 39 کا تعلق فلپائن، 2 کا نیوزی لینڈ اور دیگر 2 کا آسٹریلیا سے تھا۔

جنوب مغربی جاپان میں واقع امامی اوشیما جزیرے کے مغرب سے 6 ہزار مویشی لے جانے والے جہاز نے ایک پریشان کن کل بھیجی تھی۔ اس وقت طوفان میساک نامی سمندری طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ اس علاقے سے ٹکرایا تھا۔

کوسٹ گارڈ عہدیدار نے بتایا کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ چیف آفیسر سارینو ایڈواروڈو کو بدھ کی رات کو بچالیا گیا تھا اور گزشتہ روز تک وہ حادثے میں بچائے جانے والے واحد شخص تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

Leave a reply