باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا ہے
چوبرجی چوک میں دھماکہ ایک نجی بینک میں ہوا، دھماکے سے بینک کی چھت گر گئی، جس سے بینک میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملبے کو اٹھایا گیا ،ملبے تلے دبے سات افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے
پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہے اور مختلف پوائنٹس اب بھی گیس لیک ہو رہی ہے۔
چوبرجی چوک میں نجی بینک میں دھماکے کا واقعہ تقریباً پونے دو بجے کے قریب پیش آیا پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عمارت کے گرنے کی وجوہات کا تعین بھی کیا جارہاہے ۔
پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کو خالی کروا لیا گیاہے ۔سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے.