لاہور:نوازشریف عدلیہ کی اجازت سے لندن گئے،لیکن ڈاکٹرزکی مرضی کے بغیرپاکستان نہیں آسکتے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ نوازشریف کو صحت کے پیش نظر عدلیہ کی اجازت اور عمران خان نے تسلی کی سنگین صحت پر وہ علاج کےلئے لندن گئے
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہاہے نوازشریف کی صحت پر حکومت جو ناکام ہوچکی ہے جواب نہیں دے سکتی ٹی وی ٹاک شو سے نوازشریف صحت پر بحث چھیڑی جو غیر اخلاقی اور حکومتی پستی کی نشانی ہے
ن لیگ نے فیصلہ کیا نوازشریف سے درخواست کرے گی جو ڈاکٹرز کی رائے ہوگی معالجین فٹنس کا سرٹیفکیٹ نہیں دے دیتے وہ علاج مکمل کے بعد واپس آئیں نوازشریف قوم اور ورکرز کا اثاثہ ہیں ان کئ زندگی و صحت پر سیاست و کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا
ن لیگی رہنما کہتے ہیں کہ نوازشریف علاج مکمل کروائیں معالجین کی ہدایت پر ایک لمحہ تاخیر کئے بغیر پاکستان آ جائیں گے،عدلیہ جس نے صحت کے پیش نظر علاج کی اجازت دی جس کے بعد کرونا وباء پھیل گئی
احسن اقبال کہتے ہیںکہ کرونا کی وجہ سے علاج میں سہولتیں معطل رہیں جو علاج میں تاخیر ہوئی اس سے نوازشریف سمیت تمام مریض متاثر ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایسی مثال قائم کی جس نے بیمار اہلیہ کو بستر مرگ چھوڑ کر قانون کی عمل داری کےلئے واپس آئے اس پر بات انسانیت کی تذلیل ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے علاج سے مقدمات کی قانونی حیثت سے کوئی فرق نہیں پڑتانوازشریف کو درخواست ہے کہ ملک بھر کے پارٹی لیڈران سے رائے لی ہے کہ علاج مکُمل کروانے کے بعد واپس آ جائیں ،نوازشریف واپسی کا فیصلہ ٹاک شو سے نہیں ہوگا ان کی زندگی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا
ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوازشریف کو علاج کےلئے باہر گئے سیر سپاٹے کےلئے اجازت نہیں ملی معالجین کی مشاورت سے واپس آئیں گے،اے پی سی رہبر کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں تمام پارٹیزنے بیس ستمبر کو فیصلہ کریں گے ،نوازشریف کے علاج اور ہسپتال کی تفصیلات عدالت میں دیدی ہیں
چوہدری احسن اقبال کہتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاحتی یا گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں دی سنگین صورتحال پر اجازت ملی تھی کہ وہ باہر علاج کےلئے جائیں ،حکومت کو موقع دینا چاہتے کہ لوگ حکومت کی اصلیت جان لیں آسمان سے شہد زمین سے دودھ کی نہریں بہیں گی،حکومت ان کی اصلیت مرغی انڈا بھنگ ہے اور اگلی معیشت پوست ہوگی،جو جماعت یک نکاتی ہو ن لیگ کی طاقت کا اندازہ نہیں کر سکتی نوازشریف کی قیادت میں پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہے