پاکستان کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، شبلی فراز

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج کے دن اس عزم کی بھی تجدید کرتے ہیں‌ کہ کشمیریوں‌ کا ہر محاذ پر ساتھ دیں‌ گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ 6 ستمبر بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پرہمیشہ یاد رہے گا، آج کے دن تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق ملنے تک ان کی آواز بنے رہیں گے.

1965 کی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

ادھر یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاؤ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سک

Shares: