بلاول بھٹوکی قومی اسمبلی وسینٹ کے اجلاس موخرکرنے کی تجویزمان لی گئی ؟اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی

اسلام آباد: بلاول بھٹوکی قومی اسمبلی وسینٹ کے اجلاس موخرکرنے کی تجویزمان لی گئی ؟قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کر کے فیٹف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

دونوں رہنماؤں میں سیلاب کی صورت حال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو ہوئی، کہا گیا کہ متعدد ارکان سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں، اس لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14 ستمبر شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، جب کہ سینیٹ کا اجلاس 15 ستمبر صبح ساڑھے 10 بجے بلایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق گفتگو میں بابر اعوان سے کہا کہ فیٹف سمیت تمام ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں، فیٹف قانون سازی قومی ضرورت ہے، اسے پورا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بارشوں کے بعد کی صورت حال کے تناظر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اور منتخب نمائندوں کی زیادہ ضرورت اس وقت بارش متاثرین کے درمیان ہے۔ انھوں نے فٹیف کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ہونے والی کسی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔

Comments are closed.