حکومت کی کوشش سے قانون کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہوا، حفیظ شیخ

0
38

حکومت کی کوشش سے قانون کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہوا، حفیظ شیخ

باغی ٹی وی : حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال بہتر ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، کاروبار چلانے کیلئے تاجر آگے آئیں، معیشت کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کا کام بہتر پالیسی بنانا اور عملدرآمد کرانا ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک نے ترقی کی، بزنس مین آگے آئیں اور سرمایہ کاری کریں، حکومت کی کوشش ہے قانون کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہوا، معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے پھر بھی آگے بڑھنا ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول حکومتی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے قانون کی بالادستی ہو اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔ برآمدات ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور ماضی میں ایکسپورٹ سیکٹر پر کوئی کام نہیں ہوا تاہم ہمارے کوشش ہے کہ برآمدات میں مزید اضافہ ہوا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹریکٹر 4 فیصد اور موٹر سائیکل میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈالرائزیشن کو صحیح جگہ پر لانے کے لیے تنقید برداشت کرنا پڑی۔

Leave a reply