گلوکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/09/WhatsApp-Image-2020-09-07-at-2.29.01-PM.jpeg)
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری موذی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔
باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فخر عالم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست گلوکار و اداکار ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
Request to all of you to say a prayer for my dear friend Nadeem Jafri who is fighting #COVID19 . He needs everyone’s prayers, wishes and love. Thank you pic.twitter.com/Fh9BH6imHr
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 6, 2020
انہوں نے ندیم جعفری کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب سے اپیل ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا سے لڑ رہے ہیں۔
فخر عالم نے مزید لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔
فخر عالم کی ٹوئٹ پر صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے ندیم جعفری کی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-
May he be blessed with sound heath. Prayers
— Asif Khan (@mak_asif) September 6, 2020
معروف جرنلسٹ آصف اقبال نے ان اپنے پیغام میں ندیم جعفری کی جلد صحت کے لئے دعا کی-
اللہ تعالی ندیم جعفری کو جلد شفا دے آمین
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) September 7, 2020
جبکہ معروف جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالی ندیم جعفری کو جلد شفا دے آمین-
اللہ پاک ندیم بھائی کو جلد صحت یاب کردیں۔ آمین۔ فخر بھائی اور ندیم بھائی کا ساتھ ، 90 کی دہائی اور میوزک چینل چارٹس کی ریکارڈنگز انکے سٹوڈیو میں ھوا کرتی تھیں۔ 90 نے پاکستان کو بہت سے لیجنڈز دیئے۔ گو کہ میں آج بھی ندیم جعفری کی البم کے انتظار میں ھوں گزشتہ 22 سال سے 🙂
— HUSSEY (@hussey82) September 6, 2020
حسنین رشید نامی صارف نے لکھا کہ اللہ پاک ندیم بھائی کو جلد صحت یاب کردیں۔ آمین۔ فخر بھائی اور ندیم بھائی کا ساتھ ، 90 کی دہائی اور میوزک چینل چارٹس کی ریکارڈنگز انکے سٹوڈیو میں ہوا کرتی تھیں۔ 90 نے پاکستان کو بہت سے لیجنڈز دیئے۔ گو کہ میں آج بھی ندیم جعفری کی البم کے انتظار میں ھوں گزشتہ 22 سال سے –
خیال رہے کہ پاکستان میں عالمگیر وبا کا شکار ہونے والوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہے جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 542 ہیں۔
جبکہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہے اور کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کُل تعداد 6 ہزار 345 ہے۔