شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، مرتضیٰوہاب
باغی ٹی وی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، کسی کا نام بگاڑنا پیپلزپارٹی کے جیالوں کا شیوہ نہیں ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے، کراچی کے شہری آپ کے گزشتہ پیکج کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، شہر پر آفت آئی تو آپ کے منتخب ارکان نظروں سے اوجھل تھے۔
واضحرہےکہ انہوں نے شہباز گل نے کہا کہ مرتضیٰ کذاب صاحب کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ نکیل ڈالیں، پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔








