اسلام آباد، سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے کا عمل تیز کر دیا

0
97

سی ڈی اے اسلام آباد میں بلڈنگ قوانین پر عمل درآمد کروا کر شہر میں تعمیراتی نظم و ضبط کو یقینی بنا رہا ہے۔ بلڈنگ قوانین کے نفاذ کو نہ صرف شہر کے سیکٹوریل ایریا میں یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بھی بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرولII- ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور اسلام آباد کے زون II-،IV اورV میں واقع ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو غیر قانونی تعمیرات، نان کنفرمنگ یوزاور دیگر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 340 نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ یہ نوٹسسزاسلام آباد زوننگ اینڈ بلڈنگ ریگولیشن2005 کے تحت دیئے گئے ہیں۔ ان نوٹسسز کو جاری کرنے کا مقصد اسلام آباد کے سیکٹوریل ایریاء کے علاوہ اسلام آباد میں موجودہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں کی جانے والی تعمیرات کو بلڈنگ قوانین کے تابع کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء کی طرح ان ہاؤسنگ سکیموں میں بھی باقاعدہ منصوبہ بندی اور بلڈنگ قوانین کے مطابق تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے 214 کمرشل عمارتوں جبکہ 126 رہائشی عمارات کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں جن میں ہائی رائز بلڈنگز بھی شامل ہیں۔
محمد اویس

Leave a reply