جب میں فرحان سعید سے پہلی بار ملی تو نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں عروہ حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر اور پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید سے پہلی بار ملی تھیں تو وہ نہیں جانتیں تھیں کہ فرحان ایک معروف شخصیت ہیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکار بہنیں ماورا اور عروہ حسین کی سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ندا یاسر کے ساتھ انٹرویو کے دوران دلچسپ رازوں سے پردہ اُٹھا رہی ہیں ۔

وائرل ویڈیو میں عروہ حسین ندا یاسر کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر بتا رہی ہیں کہ وہ اپنے شوہر فرحان سعید سے پہلی بار کیسے ملی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/CEvrb1Glhqo/
فرحان سے پہلی بار ملنے کی دلچسپ کہانی بتاتے ہوئے عروہ نے بتایا کہ وہ فرحان سعید سے اپنی پہلی ڈیبیو فلم نامعلوم افراد ون کے سیٹ پر ملی تھیں اور دونوں کی اچھی بات چیت ہو گئی تھی اُنہوں نے فرحان کے ساتھ خوشگوار ملاقات کا تذکرہ اپنی بہن ماورا اور اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔‘

انٹرویو کے دوران عروہ کی بات کاٹتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ عروہ فرحان سے ملنے کے بعد اُن کے پاس آئی تھیں اور پوچھا تھاکہ یہ فرحان کون ہے؟ جس پر ماورا نے اُنہیں بتایا کہ یہ معروف گلوکار فرحان سعید ہے۔

عروہ کا مزید بتانا تھا کہ ماورا نے اُنہیں فرحان سعید کے گانے گنوائے اور بتایا کہ فرحان کا تعلق مشہور زمانہ جَل میوزک بینڈ سے ہے جس پر اُنہیں معلوم ہوا کہ فرحان سعید کون ہیں۔

ماروا نے کہا میں تو فرحان بھائی کی پہلے سے ہی فین تھی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جل میوزک بینڈ کا کون نہیں فین-

عروہ نے کہا کہ میری پہلی فلم کے ہیرو کا نام بھی فرحان تھا توجب میں فہد مصطفیٰ کو فرحان کہہ کر پکارتی تو مجھے بہت انٹرسٹنگ لگتا تھا-

عروہ نے بتایا کہ جب ہماری بات چیت دوستی سے بڑھی تو ہمارے والدین نے ہماری شادی کا فیصلہ کیا اور ہمیں بتایا کہ اس تاریخ کو آپ لوگوں کی شادی ہے ہم حیران ہو گئے –

یاد رہے کہ حال ہی میں عروہ حسین کا سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرایک شو میں شرکت کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان صنم بلوچ نے عروہ کہا کہ اہ ایک بڑا ہی خطرناک سوال عروہ سے پوچھنے جا رہی ہیں اس کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئیے گا –
https://www.instagram.com/p/CEwNWgBhG0h/?utm_source=ig_embed
اس کے ساتھ ہی صنم بلوچ نے عروہ سے سوال پوچھا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے جائیں یا نہیں جائیں گی۔

صنم بلوچ کے اس سوال کے جواب میں عروہ حسین نے فوراً کہا نہیں –

عروہ حسین نے کہا کہ وہ فرحان سعید کی دوسری شادی تڑوانے نہیں جائیں گی اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس معاملے پر خاموش رہیں گی-

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی 18 دسمبر2016 کو ہوئی تھی ۔

اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر خاموش رہوں گی عروہ حسین

حالیہ فوٹو شوٹ پر سارہ اور فلک کو تنقید کا سامنا

Comments are closed.