شہید فیصل راجہ وانہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے شہید ہوا۔ شہید ہونے والے راجہ فیصل کا تعلق چوآ سیدن شاہ کے گاؤں رتوچھہ سے تھا۔ شہیدکی نماز جنازہ ادا کر کے اس کے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی ایس پی چوآ سیدن شاہ، ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ، راجہ ارشد محمود، راجہ عطہر، ملک زبیر، سید مطلوب شاہ، راجہ مناظر، سید منصور شاہ، راجہ ظفر، راجہ محمد حیات ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے بلند اقبال کے لئے دعا کی۔ یاد رہے شہید کی 3ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں ایک نے جام شہادت نوش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میرادوسرا بیٹابھی وطن کی خاطرشہیدہوجائے تو فخر ہوگا، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر میری بھی جان حاضر ہے۔

Shares: