پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچی سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے-

باغی ٹی وی :اُشنا شاہ خواتین کے ساتھ ہونے والے مسائل کے بارے میں سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور شدید ردعمل دیتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہیں تاہم اب بھی گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہے ان کو سرعام سخت سزا دی جانی چاہیئے-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔


واضح رہے کہ کمسن بچی کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس نے اسی روز ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا جس کا ڈی این اے سیمپل آج ہی حاصل کیا گیا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

Shares: