کراچی:سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ،اطلاعات کے مطابق سوئی گیس حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کردی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں مسلسل گیس کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہے جسکی وجہ سےسی این جی اسٹیشن کو بند کیا گیا۔گیس کی ترسیل سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث بند کی گئی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔دوئم صنعتیں اور تیسری ترجیح نجی بجلی گھرہوتے ہیں۔اگر سپلائی معمول پر نہ آئی تو بدھ کو بھی اسٹیشن کو مزید بند رکھا جاسکتا ہے۔

Shares: