پاکستانی بلےباز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

0
36

پاکستانی بلےباز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ڈیوڈ ملان 4درجے ترقی کے بعد پہلے نمبرپر پہنچے اور انہوں نے پاکستانی بلےباز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلےباز بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن جبکہ ایون مورگن3درجہ تنزلی کے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی اوپنر فخر زمان کا 22واں نمبر برقرار ہے۔ باولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے باولنگ رینکنگ میں عماد وسیم 8ویں ا ور شاداب خان 9ویں نمبر پر ہیں.

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور نمبر ون تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت لوکیش راہول 4 درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ایرون فنچ ،ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پر تھے۔
بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا …

Leave a reply