گاڑی کی خرابی کی وجہ سے روڈ کی سائیڈ پر گاڑی روکنے والی خاتون گینگ ریپ کا شکار

0
73

لاہور:گاڑی کی خرابی کی وجہ سے روڈ کی سائیڈ پر گاڑی روکنے والی خاتون گینگ ریپ کا شکار،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں آج شام ایک بھیانک واقعہ نے معاشرے کی بے حسی کا پول کھول دیا،ذرائع کے مطابق گاڑی کی خرابی کی وجہ سے روڈ کی سائیڈ پر گاڑی روکنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔

رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

دوسری طرف اس خاتون سے زیادتی کے حوالے سے موٹروے پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ قومی چینلز پر خاتون کے ساتھ ہونے والا افسوسناک واقعہ موٹروے پولیس کے حدود میں نہیں ہوا

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کرول گھاٹی اور تھانہ گجر پورہ کا علاقہ موٹروے پولیس کے علاقہ میں نہیں ہے،ادھرترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رنگ روڈ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پولیس کے پاس نہیں ہے۔

Leave a reply