ریپسٹ کو سرعام لٹکانے کے لیے قانون نہ بنایا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریںگے. وقار ذکا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار زکا نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ ایسے ریپسٹس کو عام قوانین میں چھوٹ مل جاتی ہیں، اتنے سنگین جرم کرنے والے کو کیا آپ عزت سے ہتھگھڑی لگا کر بٹھائیں گے. بچوں اور خواتین کے ساتھ ریپ کرنے والے آسانی سے بچ جاتے ہیں. ان کے خلاف سخت سے سخت قوانین لائیں ، ان کو سرعام پھانسی کے پھندے سے لٹکایا جائے .
انہوں نے کہا کہ ہم پیغام دے دے کر تھک چکے ہیں. اب اگر کچھ نہ کیا گیا تو ہم اسلام آباد کا رخکریںگے. دیکھنا پھر یہ حکومت کیسے ٹک پاتی ہے .
*Motor way Rape Case, what happened?
*How Authorities gets sleep after incident like this?
*Names of those who opposes the bill (Must Watch) 👇
*Join Waqar Zaka movement to pass the bill against Rape and Child Abuse @ZakaWaqar #PublicHangingOfRapists pic.twitter.com/jFrV2k0o8S
— Urdu Shows 🇵🇰 (@UrduShows) September 9, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے