پاکستانی معروف اداکار ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے ایک تصویر شئیر کی اور اس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 50 لاکھ لوگوں کا مضبوظ خاندان بن گیا یہ ہیں ہم۔
https://www.instagram.com/p/CE6-NJOH013/?utm_source=ig_embed
اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے مجھے اپنی انسٹاگرام کی ورچوئل فیملی سے بہت محبت اور عزت ملی ہے۔

ثنا جاوید نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کی منتظر رہی ہوں اور آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے باعث ہی میں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ پیار کرنے اور میرے کام کو سراہنے پر آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں۔

اپنے پیغام کے آخر میں ثنا جاوید نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں-

ثناء جاوید کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5ملین ہو گئی

پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا علی ظفر

Shares: