آدھی رات کو خاتون کو اکیلے ویران روڈ سے گزرنا ہی نہیں چاہیے تھا، سی سی پی او لاہور کی میڈیا سے گفتگو

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. سی سی پی او لاہور نے گجرپورہ ریپ کیس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خاتون جو رات ساڑھے بارہ بچے ڈیفینس سے گوجرانوالہ کے لیے نکلی ہیں انہیں اتنی دیر یہ راستہ اختیار نہیں‌کرنا چاہیے تھا دوسرا گھر سے نکلتے وقت اپنا پیٹرول چیک کر لینا چاہیے تھا . اتنی دیر رات کو سیدھا رستہ جی ٹی روڈ والا اختیار کرنا چاہیے تھا .

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

لاہور رنگ روڈ پر دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی ، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کرلئے

Shares: