اسلام آباد:’’بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، ایم کیو ایم ملکی مفاد دیکھتی ہے‘‘سب سے پہلے پاکستان عزیز:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف ملکی مفاد دیکھتی ہے، ایم کیو ایم نے اپنے بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک بار وفاقی وزیر قانون بننا چاہتا تھا، استعفوں کے بعد وزیراعظم نے زبردستی عہدہ واپس دیا۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے ایم کیو ایم لندن کی کوئی حیثیت نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں، ایف اے ٹی ایف بل کے لیے ہر روز اپوزیشن سے بات کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے لندن ہائی کورٹ میں جائیدادوں کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا، ایم کیو ایم پاکستان نے بانی متحدہ، ان کے بھائی اور 5 دیگر افراد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کے لا فرم کے ذریعے مجموعی طور پر 7 جائیدادوں پر دعویٰ کیا، ذرائع کے مطابق ان جائیدادوں کی ملکیت تقریباً 10 ملین پاؤنڈز ہے۔

Shares: