اسلام آباد :مریم نواز،جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی بازگشت تو ہر جگہ پہنچ ہی گئی ہے لیکن اس سلسلے میں پاکستان کے ایوان صدر سے جو پیغام آیا ہے وہ بھی کوئی کم نہیں‌جس کے اثرات مسقتبل میں مرتب ہوسکتے ہیں.اطلاعات یہی ہیں کہ صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق آڈیو،ویڈیو ٹیپ اور مبینہ الزامات کی تحقیقات حکومت کی بجائے عدلیہ کو کرنی چاہیں۔

صدر نے کہا کہ اداروں کو اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دینے چاہیں اور یہی ہم سب کی سوچ ہونی چاہیے۔صدر نے ملک میں انصاف کی مساویانہ فراہمی کیلئے امیروں اور غریبوں کے درمیان امتیازی نظام کے خاتمے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے موقف پر حکومت کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے.یہ باتیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی سے کیں.یاد رہے کہ اس سکینڈل کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے .اندازہ یہی ہے کہ اس کے مرکزی کرداروں سے پردہ اٹھایا جائے گا

Shares: