باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہریانہ کے پانی پت میں اخلاق نامی نوجوان کا ہاتھ مبینہ طور پر آرہ مشین سے کاٹ دیاگیا۔ اس نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اخلاق کے ہاتھ پر 786 لکھا ہوا تھا۔
ساو تھ ایشین وائر کے مطابق ہریانہ کے پانی پت میں اترپردیش کے سہارنپور سے کام کی تلاش میں آئے اخلاق نامی نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا ہاتھ صرف اس لیے کاٹا گیا کیوں کہ اس کے ہاتھ پر 786 لکھا ہوا تھا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق23 اگست کو راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نوجوان ریلوے ٹریک پر خون میں لت پت پڑا ہوا ہے اور اس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر جی آر پی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرایا۔ کچھ دنوں بعد جب اس نوجوان کی حالت تھوڑی بہتر ہوئی تو اس نے پولیس کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ سہارنپور سے پانی پت کام کرنے آیا تھا اور رات میں پینے کے لیے پانی مانگا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔
اخلاق کے بھائی اکرام کے مطابق، اس کا بھائی کام کی تلاش میں پانی پت گیا تھا، اس کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں تھی، اس نے کشن پورہ کے پارک میں رات گزاری۔ رات گئے جب اخلاق کو پیاس لگی تو اس نے وہاں سے تھوڑی دور پر موجود ایک گھر سے پانی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے اخلاق کے ہاتھ پر ‘786’ لکھا ہوا دیکھا اور پھر اس پر حملہ کردیا۔ اخلاق کے بھائی کے مطابق اس کے بھائی کا ہاتھ مشین سے کاٹا گیا اور بعد میں اسے ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔
بھارتی #RSS کے جنونی دہشت گردوں نے پانی مانگنے والے مسلمان کے بازو پر بندھی زنجیر پر 786 لکھا دیکھنے کے بعد بازو ہی کاٹ دیا یہ سانحہ @OIC_OCI اور @UN کے منہ پر طمانچہ ہے بھارت اقلیتوں کے لیے موت کی وادی بن رہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے #terrorism https://t.co/ruA8vDraC3
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) September 11, 2020
گورنر پنجاب چودھری سرور نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی #RSS کے جنونی دہشت گردوں نے پانی مانگنے والے مسلمان کے بازو پر بندھی زنجیر پر 786 لکھا دیکھنے کے بعد بازو ہی کاٹ دیا یہ سانحہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے بھارت اقلیتوں کے لیے موت کی وادی بن رہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے








