سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ قانون کی عملداری نہیں ،پوری قوم کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ،کیا سی سی پی او لاہور کے ہاتھوں عوام کا جان ومال محفوظ نہیں ؟،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟،موٹروے واقعے میں حکومت اور پولیس کا اپنا ریکارڈ آپس میں نہیں ملتا،جج کا واٹس ایپ پر تبادلہ کردیاجاتا ہے کیااس کی انکوائری ہوئی ؟، یہاں پر ججز کی خفیہ نگرانی کی جاتی ہے ،جن ججز کے سامنے ہمارے کیسز لگتے ہیں ان کا جینا حرام ہو جاتا ہے،نیب اب اپوزیشن کنٹرول کرنے کی ایجنسی بن چکی ہے،نیب اور ا سپیشل کورٹ کے ذریعے اپوزیشن کو کنٹرول کیا جارہا ہے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وسیم پلس قراردے کر پنجاب ان کے سپرد کیا گیا،اپوزیشن کیخلاف عدالتوں کو انصاف کرنے سے روکا جا رہا ہے اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی ،ن لیگ اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ،مسلم لیگ(ن)اے پی سی کے فیصلے کی پابندی کرے گی

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہرجگہ مافیاسرگرم ہے،آج پنجاب پولیس مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے،پولیس میں جواصلاحات شہبازشریف نے کیں آج اس کا 10 فیصدبھی موجودنہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کو معلوم نہیں کہ ہینڈ فری سے آواز آتی ہے یا کچھ اور ،آج ایک سال دو ماہ بعد مجھے میرے کیس کی فرد جرم نہیں دی گئی،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے لگایا گیاہے،سی سی پی او کی وہ گفتگو کی پوری قوم مخالفت کررہی ہے،سی سی پی او غیر مناسب گفتگو کرنے کے عادی ہیں،حکومت نے انکوائری کروانے کی بجائے آئی جی تبدیل کردیا،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

Leave a reply