سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو دن قبل رات کو موٹروے پر ایک ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی, ماں کو تین بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج بطور ترجمان مسلم لیگ ن بات نہیں کر رہی،آج تمام مکاتب فکر کی خواتین میرے ساتھ موجود ہیں،اس حیوان کن واقع اور درندگی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں،آج اس ماں کے بچوں کے کیا جذبات ہونگے اس کے بہن بھائیوں کے کیا جذبات ہونگے ،اس کے اوپر ظلم یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا سربراہ کہتا ہے کہ وہ عورت تین بچوں کے ساتھ موٹر وے پر کیوں گئی ،یہ ہے جو ریاست کا بیان دے رہا ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس پر ظلم کی بات یہ ہے کہ بطور سوسائیٹی ہمارے مائینڈ سیٹ درندہ صفت ہیں،موٹروے واقعے پر بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ،اس واقعے ہر سیاست نہ کی جائے ،ان بیٹوں بیٹیوں اور خاندان کے کیا جذبات ہونگے جب انھیں پتہ چلا ہو گا ،یہ درندگی ، مائینڈ سیٹ ایسا ہے جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا ،اور جو محافظ ہیں جو قانون نافذ کرتے ہیں وہ مجرموں کی حفاظت کرتے ہیں اور مظلوموں کے خلاف بات کرتے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کہتے ہیں کہ میں حیران ہوں وہ عورت رات موٹروے پر کیوں گئی ،یہ وہ کہہ رہا ہے جو محافظ ہے جو لاہور کا پولیس چیف ہے ۔وہ حیران نہیں کہ اسکے بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی،سی سی پی او لاہور کا بیان ان مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے ،پوری ریاست خاموش ہے ظلم کی انتہا ہے ،ظلم کی یہ انتہا ہے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت پوری حکومت خاموش ہے، یہ اسوقت کی بات ہے جب آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی بات ہو رہی تھی ،وفاقی وزیر اس وقت سی سی پی او لاہور کے بیان کا دفاع کر رہا ہے ،سب سی سی پی او لاہور کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں ۔بعد میں سی سی پی او لاہور کہتے ہیں میرا بیان ایسا نہیں تھا غلط مطلب لیا گیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں گیارہ کروڑ عورتوں کو تحفظ نہیں ،ملک میں کوئی رٹ آف سٹیٹ نہیں،ملک میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ،یہ میں نہیں کہہ رہی وہ کہہ رہا ہے جو قانون نافذ کرتا ہے ،وہ کہتا ہے جو عورت باہر نکلی اسکے ساتھ جو ہوا وہ خود ذمہ دار ہے،جب عورت اس سے رابطہ کررہی تھی تو اس پر حیران کیوں نہیں؟ سی سی پی او کا بیان مجرموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،ظلم کی انتہا کہ ریاست، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب خاموش ہے ،وفاقی وزیر سی سی پی او کا دفاع کررہا ہے،پوری کابینہ خاموش ہے،دفاع مظلوم خاتون کا نہیں سی سی پی او کا کررہے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں یہ فرانس نہیں یہاں تحفظ نہیں ہو سکتا ،سی سی پی او لادے کو رکھنے کے لیے آئی جی کو تبدیل کر دیا گیا ،آج گیارہ کروڑ عورتوں کی اپیل ہے کہ اس سی سی پی او کو نوکری سے نکالا جائے ،اس سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے ،یہ وہ لوگ ہیں جو اس مظلوم پر بات ڈالتے ہیں،جب تک یہ سی سی پی او لاہور رہا عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ،ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر اس سی سی پی او لاہور کو نوکری سے نکالا جائے ،اس واقعے کی تحقیقات میں دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

Leave a reply