کراچی جم خانہ کلب : گندے اور تعفن زدہ فریزرز میں اشیا سٹور کی جانے لگیں

0
42

کراچی جم خانہ کلب کے سٹور پر گندے اور تعفن زدہ فریزرز میں اشیا سٹور کی جانے لگیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، جم خانہ کلب کراچی کے سٹور میں‌ اشیائے خور نوش کو تعفن زدہ اور گندے فریزرز میں سٹور کیا گیاہے . جم خانہ ر جیسے اہم ادارے میں جہاں اتنا زیادہ فنڈ اور پیسہ اس کام کے لیے مختص ہے . وہاں‌ اشیا ء خورو نوش کو سٹور کرنے کے لیے گھٹیا حالت والے فریزر استعمال کیے جارہے ہیں. ان کے اوپر گندگی اور میل کچیل کی تہیں جمی ہوئی ہیں.

عملے کو جب دیکھنے ایک شخص نے پوچھا کہ یہ کیا ہے ، اس کا کہنا تھا بس یہ چند ایک خراب ہیں باقی ٹھیک ہیں. لیکن جب دیکھا گیا تو باقی سب بھی اسی طرح بری حالت میں تھے . بعض‌فریزرز کو تو او پر سے وزن رکھ کر ڈھانپا گیا تھا.


واضح رہے کہ جم خانہ کے لیے بھاری فنڈ مختص ہیں . جس سے ایک معیاری اور صاف ستھرا سٹور برقرار رکھنا کوئی مشکل کام نہیں‌ہے. لیکن عملے کی کوتاہی اور فنڈز کا درست استعمال اور مناسب دیکھ بھال ، چیک نہ ہونے کی وجہ سے اتنی اہم جگہ پر غیر معیاری سہولیات اور سروسز فراہم کی جارہی ہیں. . اس سلسلے میں انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ایکشن لینا چاہیے . اس کے ممبران کو اس قدر سب سٹینڈرڈ اور گھٹیا قسم کی اشیاء سے محفوظ رکھا جائے.

Leave a reply