کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :زندگی کا میچ ہے پھر بھی پرسکون ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن
لندن:برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ زندگی کے سب سے بڑے میچ کے لیے وہ پرسکون ہیں، فائنل میں جیت کی صورت میں وہ انگلینڈ کے پہلے کپتان ہوں گے جو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائیں گے۔ برطانوی کپتان نے مزید کہا کہ یہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے.
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مورگن نے نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرناک قرار دیا اور سابق کپتان برینڈن میک کولم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم قریبی دوست ہیں اور انہوں نے مجھے قیادت کے حوالے سے بہت سکھایا ہے۔ کپتان آئن مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک مختصر اسکورنگ میچ ہوگا لیکن سنسنی خیز ہوگا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ میں 3 جولائی کو مدمقابل آئی تھیں لیکن انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 119 رنز سے یہ میچ جیت لیا تھا۔دونوں ملکوں میں اس وقت ورلڈ کپ کے حوالے سے شہری پر امید ہیںکہ ان کا ملک ہو گا اس ورلڈ کپ کا فاتح.